کنونشن ہال برج امام خمینی میں دارالقرآن مرکزی زینبیہ (IKMT) کرگل ک جانب سے شہادت بی بی دو عالم حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس میں مدیر دارالقرآن محترمہ زہرا یوسفی صاحبہ نے خطابت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا (س) ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اولین مدافعہ ولایت جناب فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ ہے۔
مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ (س) نے اپنے تمام وجود کو ولایت پہ قربان کردیا۔ لہذا ہمیں بھی چاہئیے کہ جناب زہرا(س) کو اپنا اسوہ اور نمونہ عمل بنائیں۔مجلس میں دارالقرآن کے طالبات نے نوحہ خوانی کی۔آخر میں دعای امام زمانہ کے ساتھ مجلس اختتام پزیر ہوئی۔